نئی دہلی یکم اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ کا جشن منایا۔ موجودہ پیرا اولمپک چمپئن سمیت انٹل نے مردوں کے ایف 64 جیولن تھرو میں مسلسل تیسرا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا، جب کہ سندیپ سنگھ سرگر نے ایف 44 زمرے میں پوڈیم میں ٹاپ کیا۔ Olympics.com کے مطابق ہندوستان کے سمیت انٹل اور سندیپ سنگھ سرگر نے کل نئی دہلی میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کو بالترتیب F64 اور F44 مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیتا۔ سمیت انٹل نے اپنی پانچویں کوشش میں 71.37 میٹر کا فاصلہ طے کر کے طلائی تمغہ جیتا،انہوں نے میدان میں 65 میٹر سے آگے تین تھرو کیے جہاں کولمبیا کے ٹامس فیلیپ سوٹو مینا نے 48.38 میٹر کی کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ پیرس 2023 میں فتوحات کے بعد انٹل نے مسلسل تیسری عالمی چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر پرسجایا، جہاں انہوں نے 70.83m کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اور کوبی 2024، میں 69.50m کی کوشش کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل سندیپ سنگھ سرگر نے مردوں کے F44 جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ان کے ساتھی ہندوستانی سندیپ کو 62.67 میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ جب کہ برازیل کے ایڈنیلسن رابرٹو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔چار طلائی، چار چاندی اور ایک کانسی کے ساتھ، ہندوستان اب پیرا ایتھلیٹکس کے عالمی تمغوں کی تعداد میں چوتھے نمبر پر ہے۔ رنکو ہڈا اور سندر سنگھ گرجر نے پیر کو مردوں کے جیولن تھرو F46 کلاس میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ ” ورلڈ پیرا ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے 12ویں ایڈیشن میں 104 ممالک کے 2000 سے زیادہ ایتھلیٹس 186 میڈل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان کی73 رکنی ٹیم شامل ہے، جس میں 54 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔ یہ مقابلہ 5 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔