بھوپال 27ستمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ہیلمیٹ نہ پہننے کی معمولی سی لاپرواہی کا خمیازہ پورے خاندان کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سڑک حادثات ملک میں غیر فطری اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اموات لاپرواہی یا تیز رفتار سے گاڑی چلانے، ہیلمیٹ نہ پہننے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے، خاندان کی اہمیت اور ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے، اپنی خود کی حفاظت کیلئے تمام گاڑی چلانے والوں کو چوکس رہنا ضروری ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کرنا چاہیے کہ دو پہیہ چلانے والے ہیلمیٹ پہنیں۔ ہیلمیٹ ہماری زندگیوں کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ہیں۔یہ سڑک حادثے میں آپ کی جان بچا سکتا ہے۔ شاردیہ نوراتری کے دنوں میں زندگی کی حفاظت کے تئیں بیداری کیلئے شروع کئے گئے روڈ سیفٹی بیداری ہفتہ کی پہل قابل تقلید ہے ۔
ریاست کے باشندگان ہیلمیٹ پہننے اور روڈ سیفٹی کیلئے ضروری احتیاطوں پر عمل کریں، سب سے یہیں توقع ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو روڈ سیفٹی بیداری کیلئے سنیچر کو سیوا پکھواڑا کے تحت اٹل پتھ پر مفت ہیلمیٹ تقسیم پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کیا اور ٹو وہیلر ریلی کوہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پروگرام میں نوجوانوںکو 2100 ہیلمیٹ تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے علامتی طور پر پانچ دو پہیہ گاڑی چلانے والوں- مسٹرمنوج نگم، سندیپ بسین، سمیت پردھان، این سی سی کیڈٹس محترمہ ثانیہ صدیقی، اور انجلی سنگھ کو ہیلمیٹ پہنا کر زندگی کا پیغام دیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے روڈ سیفٹی ہفتہ منا رہی ہے۔ آج 2100 نوجوانوں کو ہیلمیٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستان دنیا کا سب سے یوتھ ملک ہے۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں ہمارا یوتھ پاور نے دنیا کے سامنے کئی شعبوں میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔
اپنی حفاظت کا خیال رکھنا بھی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔یہ ضروری ہے کہ سڑکوں پر تیز رفتار گاڑی نہ چلائیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں یہی ایک ذمہ دار شہری کا فرض بھی ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے روڈ سیفٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر پٹرولنگ دستے ، چیک پوسٹ، سینسر پوسٹ کے توسط سے سڑک حادثات میں کمی لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
چالان بنانے کیلئے ڈیجیٹل چالان، اسپیڈ گنز، لائیو ٹریفک مانیٹرنگ، فاسٹ ٹیگز جیسے وسائل سے مستقبل میں ہونے والے حادثات کو روکنے کی سمت میں کام کیاجارہاہے۔ حادثے کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسانی اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت راہ ویر یوجنا کے تحت سڑک حادثے کے شکار کو اسپتال پہنچانے والے ذمہ دار شہریوں کو 25,000 روپے کی حوصلہ افزائی رقم فراہم کر رہی ہے ۔ مزید برآں، ریاست میں محفوظ سفر اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت ریاست ہر شہری کی بہتری کیلئے کوشاں ہے اور اسی کے پیش نظر ریاست میں گڈگورنینس پر مرکوز سیوا پکھواڑا منایا جا رہا ہے۔









