بیجنگ، 27 ستمبر (یو این آئی) عالمی نمبر دو پولینڈ کی ایگا سویاٹیک نے ہفتہ کو اپنی چائنااوپن مہم کا شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں گھریلو کھلاڑی یوآن یو کو 6-0، 6-3 سے شکست دے کر نیشنل ٹینس سینٹر میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔چوبیس سالہ سویاٹیک پہلے سیٹ میں ناقابل تسخیر اور انہوں نے تین بریک کے ساتھ سبھی چھ گیمز جیت کر بیس لائن پر دبدبہ قائم رکھا۔ یہ بیجنگ میں اس کے شاندار ریکارڈ کی ایک اور مثال ہے، کیونکہ انہوں نے 2023 میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔اٹھاون ویں نمبر کی 25 سالہ یوآن نے دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا۔ چینی کھلاڑی نے ابتدائی گیم میں سروس بریک کرکے 1-0 کی برتری حاصل کی لیکن ٹاپ سیڈ نے تیزی سے واپسی کرتے ہوئے لگاتار تین گیمز جیت کر 3-1 کی برتری حاصل کی۔مقامی مضبوط دعویدار نے چھٹے اور آٹھویں گیمز میں اپنی سروس بچائے رکھی، کئی بریک پوائنٹس بچائے اور ہوشیار ڈراپ شاٹ سےشائقین کو پرجوش کردیا۔ لیکن سویاٹیک نے کنٹرول نہیں چھوڑا، اپنی شاندار سروس کا استعمال کرتے ہوئے سیٹ 6-3 سے اپنے نام کر لیا اور میچ جیت لیا۔سویاٹیک نے 2025 سیزن کا شاندار مظاہرہ کیاہے، جس میں اس موسم گرما میں ان کا ومبلڈن خطاب بھی شامل ہے، جہاں انہوں نے امنڈا انسیمووا کو دو 6-0 سیٹوں میں شکست دی اور حال ہی میں کوریا اوپن میں ان کی جیت بھی شامل ہے۔









