بھوپال، 24 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش اسٹیٹ باکسنگ اکیڈمی کے باصلاحیت باکسر بھاو پرتاپ چودھری کو قومی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ این آئی ایس پٹیالہ میں 23 ستمبر سے 20 اکتوبر 2025 تک منعقد کیا جائے گا، تاکہ کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔
بھاو پرتاپ چودھری نے یہ اہم موقع اپنی مسلسل محنت، گہری تربیت اور شاندار کارکردگی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ ان کا انتخاب نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
مدھیہ پردیش کوآپریٹیو، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے اس حصولیابی پر بھاو پرتاپ چودھری کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، “بھاو پرتاپ چودھری نے اپنے نظم و ضبط اور محنت سے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ ان کا انتخاب ریاست کے کھلاڑیوں کی قابلیت اور لگن کی علامت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔بھا پرتاپ چودھری اس وقت مدھیہ پردیش اسٹیٹ باکسنگ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ یہ حصولیابی یقینی طور پر آنے والے نوجوان باکسرز کے لیے باعث تحریک ہوگی۔