بھوپال، 23 ستمبر 2025: بی ایچ ای ایل، بھوپال کے سی آئی ٹی شعبہ میں سیلنگ-ماؤنٹڈ ماڈیولر خودکار آگ بجھانے والے نظام کا افتتاح آج روپیش تیلاںگ، جنرل منیجر (فیڈرز، ٹی سی بی- مینوفیکچرنگ، کامرس و مینٹیننس) اور شِورتن سنگھ مینا، سینئر کمانڈنٹ، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، بی ایچ ای ایل بھوپال نے کیا۔اس موقع پر آشیش اورنگ آبادکر، جنرل منیجر (فیکٹری انجینئرنگ و ماڈرنائزیشن)؛ سنتوش ڈونگرے، جنرل منیجر (فیڈرز) دیپک استھانا، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، سی آئی ایس ایف بی ایچ ای ایل، بھوپال؛ سپن سہانے، ایڈیشنل جنرل منیجر (ایچ ایس ای) پریتی گپتا، ایڈیشنل جنرل منیجر (سی آئی ایم/سی آئی ٹی و ڈی وی ایس)؛ دشینت شبھاندر ، سینئر ڈپٹی جنرل منیجر (سی آئی ایم)؛ انیل کمار سنگھ، منیجر (سی آئی ایم، سی آئی ٹی)؛ دینیش بلاین اور جناب رجنیش کمار مشرا، ڈپٹی انجینئر سی آئی ٹی سمیت دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔یہ آگ بجھانے والا نظام مکمل طور پر خودکار ہے جو 68 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر سینسر کی مدد سے آٹومیٹک گیس سپرنکلر کو فعال کرتا ہے، جس سے گیس کا اسپرے شروع ہو جاتا ہے اور آگ بجھ جاتی ہے۔ یہ نظام سی آئی ٹی شعبہ کے تمام میٹیریل اسٹورز میں نصب کیا گیا ہے تاکہ آتش گیر کیمیکل مواد سے ہونے والی آگ کو بجھایا جا سکے۔ یہ ایک خودکار انتظام ہے جو کیمیکل مائع، بجلی اور ہر قسم کی آگ پر موثر ہے۔









