بھوپال:22؍ستمبر:نائب وزیر اعلیٰ اور ساگر ضلع کے انچارج مسٹر راجیندر شکل نے شری سرسوتی لائبریری اینڈ ریڈنگ روم ٹرسٹ کے سکریٹری مسٹر سکھ دیو پرساد تیواری کی اہلیہ اور سینئرصحافی مسٹر سدیش تیواری کی والدہ اور ریٹائرڈ ٹیچر محترمہ ودیاوتی تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل آنجہانی آتما کی شانتی اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت دینے کی خدا سے دعا کی ہے۔









