بھوپال:21؍ستمبر:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند رہتے ہوئے منشیات سے دور رہ رکر تناؤ سے پاک زندگی گزارنے کا عزم کرنا ہے۔ صبح جلد ی اٹھیں، جسمانی ورزش کریں، اس کے بعد اپنے روز مرہ کے کاموں کو تنائو سے پاک ہو کر کریں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے نمو یووا رن کوہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریوا ہیڈ کوارٹر میں یووا رن میں ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ جو این سی سی گراؤنڈ سے شروع ہوئی یوو امیران شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی این سی سی گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ نائب وزیر اعلیٰ بھی نمو یووا رن میں شامل ہوئے۔
نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا منایا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف تخلیقی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ ہم سب اسے اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کا عزم ہے کہ فٹ انڈیا میں سبھی صحت مند اور توانا رہیں۔ نمو یووا رن کے ذریعہ شہر اور ضلع کے باشندوں کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش اور دوڑ میں حصہ لیں۔ انہوں نے ’’دوڑے گا ریوا ، دوڑے گا بھارت ‘‘ کا نعرہ دیا۔نائب وزیراعلیٰ مسٹرنے کہا کہ نشہ سے بچائو کیلئے نوجوانوں آگے آئیں۔خود بھی نشہ نہ کریں اور نشہ کرنے والوں کی اطلاع دیں ، جس سے ان کا نشہ چھڑوایاجا سکے۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ ضلع میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد جیل میں ہیں۔ نمو یووا رن میں وزیر اعظم مسٹرمودی کا پیغام سنا گیا۔ ایم پی مسٹرجناردن مشرا، ایم ایل اے منگاون انجینئر نریندر پرجاپتی کے ساتھ مقامی عوامی نمائندے، محکمہ جاتی افسران، کثیر تعداد میں شہر کے باشند اورطلباء طالبات بھی موجود رہے ۔









