بھوپال 19ستمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں ترقیاتی مہم چل رہی ہے۔ ترقی کا یہ کارواں اب نہیں رکے گا بلکہ مزید تیزی سے یوں ہی چلتا رہے گا۔ حکومت وندھیہ کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ہم مل کر ترقیاتی پروجیکٹوںکے ذریعہ اس علاقہ کا تصویر اور تقدیر دونوںبدل دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے وندھیہ علاقہ کی ترقی کیلئے تیونتھر میں دستیاب 400 ایکڑ اراضی پر ایک نئے صنعتی احاطہ بنانے، تیونتھرکے سول اسپتال کو 50 بستروں سے بڑھاکر 100بستروں کا کرنے، تیونتھر میں آئی ٹی آئی کی تعمیر اور تمس ندی کے کنارے پر ریور کاریڈور بنانے کا علان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تقریباً 125 کروڑ روپے کی لاگت سے سرمایہ کار فرم آئی او سی جی پی ایس ری نیوایبل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ قائم کیے جانے والے کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ کا بھومی پوجن بھی کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سیدھی میں سڑک حادثے میں فوت ہونے والی محترمہ لینا ورما کے خاندان کو سرکار کی جانب سے 4لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو ریوا ضلع کے تیونتھر اسمبلی حلقہ کے چاکاگھاٹ زرعی پیداوار منڈی میں منعقدہ وندھیہ وکاس سنکلپ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے چراغ جلا کر اور کنیاپوجن کرکے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وندھیہ خطہ نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ پورے ملک کو روشن کرنے میں اولین ہے۔ اس خطے نے بجلی کی پیداوار، سولر پاور پروڈکشن اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے شعبوں میں قابل ذکر فراہمیاں حاصل کی ہیں۔ توانائی کی پیداوار سے مالا مال یہ خطہ حقیقی معنوں میں ملک کا توانائی کا پاور ہاؤس بننے کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتی ترقی کی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ تیونتھر کو بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے صنعتو ں کی سوغات مل رہی ہے۔ آج، تیونتھر میں 162 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن ہوا ہے ۔ انہوں نے صنعتوں کے قیام کے لیے تین صنعتکاروں کو اراضی الاٹمنٹ لیٹر دئیے۔ ہماری حکومت طلباء کو وظائف کے ساتھ یونیفارم، کتابیں، سائیکل، لیپ ٹاپ اور اسکوٹر فراہم کر کے ریاست کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت میں ریاست کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کا بخوبی خیال رکھا جا رہاہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہم سب نے شیروں کی طاقت، بیربل کے دماغ اور وندھیہ کی باتیں تلسی داس کے ذریعہ سنی ہیں۔ سرمایہ کار مسٹر ونود اگروال نے بھی آئے ہیں۔ وہ 125 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ لگا رہا ہے۔ وہ کسانوں سے بھونسا بھی خریدیںگے۔ اب کسان اپنے کھیتوں میں فصل باقیات ( کچرے )سے بھی آمدنی بڑھے گی۔ کھیت بھی صاف ہو جائے گے اور پیسہ بھی مل جائے گے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کے وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی رہنمائی میں ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وہ عالمی رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے دھار میں منائی۔یہاں کپاس کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ملک کی سب سے بڑی کپاس سے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی سہولت پی ایم متراپارک کا بھومی پوجن کیا ۔ ریاستی حکومت وِندھیہ خطے میں خواتین اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ انہیں اب باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے رکشا بندھن پر لاڈلی بہنوں کو 1500 روپے دیئے۔ آنے والی دیوالی کے بعد، وہ بھائی دوج سے ہر ماہ 1,500 دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انن داتا کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مالی امداد بھی فراہم کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت پی ایم کسان سمان ندھی میںرقم ملا کر کسانوں کو سالانہ 12,000 روپے دے رہی ہے۔یہ کسانوں کی معاشی خود انحصاری میں ایک بڑی سوغات ہے