نئی دہلی/تھمپو، 30 اگست (یو این آئی) جنوبی ایشیائی فٹ بال میں ہندوستان کا دبدبہ جاری رہا۔ انڈر 17 خواتین کی ٹیم نے نیپال کو چانگلیمتھانگ اسٹیڈیم میں 5-0 سے شکست دے کر ایک میچ باقی رہتے ہوئے سیف انڈر 17 ویمنز چیمپئن شپ 2025 کا خطاب جیت لیا۔سیف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ہندوستان نے جمعہ 29 اگست 2025 کو تھمپو کے چانگلیمیتھانگ اسٹیڈیم میں نیپال کو 5-0 سے شکست دے کرایک بار پھر جنوبی ایشیا میں اپنا دبدبہ قائم کیا اور شاندار انداز میں سیف انڈر 17 ویمنز چیمپئن شپ 2025 کا خطاب اپنے نام کیا۔ ینگ ٹائیگریس ہاف ٹائم تک 3-0 سے آگے تھی۔
بیان میں کہا گیا، “اس جیت سے ہندوستان کے پانچ میچوں میں 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ٹیبل میں ٹاپ پرناقابل تسخیر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دوسرے نمبر پر قابض بنگلہ دیش کی دن کے شروع میں شکست (میزبان بھوٹان کے خلاف 1-1 سے ڈرا) کے باوجود ہندوستان نے ٹائٹل پکا کرلیا۔پرل فرنینڈس (15ویں، 43ویں) اور دیویانی لنڈا (79ویں، 90ویں) دونوں نے دو دو گول بنائے۔ نیرا چانو لونگجام (5ویں) نے بھی ایک اور گول کیا۔ابتدائی سیٹی بجتے ہی ہی ہندوستان نے یک طرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے مطابق نیلی جرسی والی ٹیمیں مسلسل آگے بڑھتی رہیں اور گیند ہندوستان کے ہاف میں مشکل سے ہی پہنچ سکی۔ نیپال کو اپنے ہاف ہی میں ہی روکے رکھا اور گول کیپر مُنی کے اینڈ سے کھیل کو دور رکھا۔
بیان میں کہا گیا، “شروع میں ہی گول کے دروازے کھل گئے، پانچ منٹ بعد ہی نیرا چانو نے سیٹ پیس سے گول کر کے گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ماحول بنادیا۔ اس کے بعد انہوں نے 15ویں منٹ میں پرل فرنینڈس کے باکس میں ایک شاندار کراس ڈال کر ٹیم کو برتری دلائی، جنہوں نے صبر و تحمل سے گول کیا۔ہندوستان کے حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، اس میں کہا گیا ہے، ہندوستان نے اپنی تیز چالوں اور ہموار تبادلے سے دباؤ بنانا جاری رکھا۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، 43ویں منٹ میں، دیویانی کا ایک خوبصورت کراس پرل کے پاس پہنچا، جنہوں نے اسے آسانی سے گول میں پہنچادیا۔دوسرے ہاف کا آغاز خراب رہا، بہت سے مواقع، آف سائیڈ اور نزدیکی چوک ہوئی، لیکن آخر کار ہندوستان نے دوبارہ گول کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 79 ویں منٹ میں شویتا رانی نے ایک گہرا کراس دیا جسے بونیفیلیا شولائی نے گول کی طرف فلک کیا، جس سے دیویانی لنڈا نے لائن پرگول کا فائدہ اٹھایا۔اے آئی ایف ایف نے ایک بیان میں کہا، “اس کے بعد ہندوستان نے میچ اختتام شاندار طریقے سے کیا اور اضافی وقت میں دیونانی نے انیتا ڈنگ ڈونگ کے کراس کوگول میں تبدیل کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ٹرافی پکی ہونے، اتنے ہی میچوں میں پانچ جیت، 27 گول اور ایک بھی گول نہ کھانے کے ساتھ، ہندوستان اب اتوار 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئن شپ کے اپنے آخری میچ میں اترے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطاب کا فیصلہ کن مقابلہ مانے جانے والے اس مقابلےسے ینگ ٹائیگریسس کے لئے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا موقع ملے گا۔