سنکیانگ (چین)، 28 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے جونیئر لڑکوں اور لڑکیوں نے چین کے سنکیانگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرنیشنل یوتھ باکسنگ گالا – انڈر-17/انڈر-19/23-23 بین الاقوامی تربیتی کیمپ اور ٹورنامنٹ میں لگاتار متاثر کن فتوحات کے ساتھ سرخیوں میں جگہ بنائی۔ 26 سیمی فائنلسٹ کے ساتھ ہندوستان نے 26 تمغے بھی پکے کرلئے ہیں۔ ہندوستان نے 58 رکنی دستہ بھیجا ہے جو 20 لڑکوں اور 20 لڑکیوں پر مشتمل ہے، جس میں 12 کوچز، 6 معاون عملہ اور 1 ریفری اور جج کی بھی حمایت شامل ہیں۔ اس ایڈیشن میں صرف انڈر 17 لڑکے اور لڑکیاں ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹیم کو 6 ویں انڈر 17 جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 سے منتخب کیا گیا ہے جس میں ایشین یوتھ گیمز اور نان ایشین یوتھ گیمز کے وزن کے زمرے میں میڈل جیتنے والے شامل تھے۔ سیمی فائنل میں دھرو کھراب (46 کلوگرام)، ادے سنگھ (46 کلوگرام)، فلک (48 کلوگرام)، پیوش (50 کلوگرام)، آدتیہ (52 کلوگرام)، ادھم سنگھ راگھو (54 کلوگرام)، آشیش (54 کلوگرام)، دیویندر چودھری (75 کلوگرام)، جئے دیپ سنگھ ہنجرا (80 کلوگرام)، اور لوین گلیا (80 کلوگرام) آخری چار میں داخل ہونے کے لیے چین، کوریا، ازبکستان اور کرغزستان کے حریفوں کو شکت سے چار کیا ہے۔27 اگست کو ہندوستانی جونیئر لڑکیوں نے شاندار جیت کے ساتھ رنگ میں غلبہ حاصل کیا۔ خوشی (46kg)، بھکتی (50kg)، رادھامنی (60kg)، ہرشیکا (60kg)، دیا (66kg)، پریا (66kg)، لکشمی (46kg)، چاہت (60kg)، ہمانشی (66kg)، ہرنور (66kg) اور پراچی کھتری (80kg) نے چین اور کوریا کے اپنے مضبوط حریفوں کو ہرایا۔جونیئر باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فلک، پیوش، ادھم سنگھ راگھو، دیویندر چودھری اور لورین گلیا نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعد کے مراحل میں ہندوستان کی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ٹورنامنٹ کا مقابلہ مرحلہ ارومکی اور ییلی میں 29 اگست تک جاری رہے گا، جہاں ہندوستان کے جونیئر باکسر اپنی رفتار اور پھرتی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔









