وِنیپیگ (کینیڈا)، 22 اگست (یو این آئی) ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ 2025 میں ہندوستان نے انڈر۔18 خواتین ریکرو ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تمغوں کا کھاتہ کھول دیا۔
وِنیپیگ میں منعقدہ ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ 2025 میں جمعرات کو گاتھا آنندراؤ کھڑکے، جیانا کمار اور شاروری سومناتھ شینڈے پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے کانسے کے میچ میں امریکہ کی ٹیم کو 0۔6 سے شکست دی۔
چوتھی سیڈڈ ہندوستانی ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی اور دوسرے راؤنڈ میں اس نے میکسیکو کو 0۔6 سے ہرایا۔ اس کے بعد کوارٹر فائنل میں جاپان کو 3۔5 سے شکست دی، لیکن سیمی فائنل میں کوریا جمہوریہ سے 2۔6 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
وہیں مردوں کے انڈر۔18 ریکرو ایونٹ میں، اگستیہ سنگھ، سوہم شرَد کنسے اور آدتیہ شیو پرساد پوار کانسے کے میچ میں ترکیہ سے 3۔5 سے ہار کر پوڈیم سے محروم رہ گئے۔
ہندوستان کمپاؤنڈ آرچری ایونٹس میں مزید تمغے جیتنے کی دوڑ میں برقرار ہے۔ ہفتے کو، کوشل دلّال، اپار مہیر نیتن اور گنیش منیرتنم تھرومرو کی انڈر۔21 مردوں کی ٹی طلائی تمغے کے لیے جرمنی سے مقابلہ کرے گی، جبکہ موہت ڈاگر، یوگیش جوشی اور دیوانش سنگھ کی انڈر۔18 تگڑی خطابی میچ میں امریکہ سے ٹکرائے گی۔
ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ 2025 کے 19ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے 63 ممالک کے کُل 570 نوجوان ٹاپ تیراک حصہ لے رہے ہیں۔









