جدہ، 11 اگست (یو این آئی ) ایران نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ بی کے تیسرے میچ میں شام کی ٹیم کو ہرا کر نہ صرف مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی بلکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بھی پکی کرلی۔اس فتح کے ساتھ ناقابل شکست ایران کی باسکٹ بال ٹیم گروپ بی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود رہی ۔
ایران کی ٹیم نےایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے تیسرے گروپ میچ میں حریف شام کی باسکٹ بال ٹیم کو0-3 سیٹس سے شکست دی۔ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں ایران اور شام کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ناقابل شکست ایران کی ٹیم نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے حریف شام ٹیم کو 0-3 سیٹس سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں اپنا مسلسل تیسرا میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ایران کی فتح کا اسکور 11-13، 12-12، 11-32 اور 9-25رہا۔ایران کی ٹیم ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنا میچ 13 اگست کو کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں شامل 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز بالترتیب 13 اور 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ،سیمی فائنلز 16 اگست کو جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔