سڈنی 8 ،اگست (یو این آئی )آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 اگست بروز (اتوار کو )مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون کے مقام پر کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 اگست کو اسی مقام مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون میں ہی کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 اگست کو کازلی اسٹیڈیم کیرنز میں کھیلا جائے گا۔
تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان مایہ ناز آل رائونڈر ایڈن کائل مارکرم ہوں گے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اسی مقام کازلی کا ا سٹیڈیم کیرنز سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست کو پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 اگست کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکےکے مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔ تینوں یک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔