اسلام آباد، 05 اگست (یواین آئی) ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں کندھے کی چوٹ سے باہر ہوئے سلامی بلےباز فخر زمان کی فٹنس اور مسلسل انجریز کی وجہ سے اُن کی واپسی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز نے فخر زمان کے متبادل کے طور پر پاکستان کےسابق کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔فلوریڈا سے وطن واپسی کے بعد فخر زمان کی انجری اور ری ہیب کا فیصلہ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق فخر زمان فٹ نہ ہوئے اور بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی، ایشیا کپ 2025 اور سہ ملکی ٹی 20 اسکواڈ میں شمیولیت کے لیے ان کے راستے کھول سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فخر زمان ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کندھے کی انجری کا شکار ہو کر باہر ہو گئے تھے، اس سے قبل بھی وہ فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں۔









