ڈھاکہ، 05 اگست (یواین آئی) – بنگلہ دیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سی ڈبلیو اے بی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے انتخابات 4 ستمبر کو ہوں گے اور اس کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ جیسا کہ کرک بز نے سب سے پہلے اطلاع دی تھی، سی ڈبلیو اے بی نے انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے افتخار رحمان متھو کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دی ہے، جس میں سابق قومی کپتان حبیب البشر اور سابق وکٹ کیپر ناصر احمد بطور اراکین شامل ہوں گے۔ یہ کمیشن سی ڈبلیو اے بی کے ضوابط کے مطابق مکمل انتخابی عمل کی نگرانی کرے گا۔یہ اعلان شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد کھلاڑیوں کی تنظیم کو دوبارہ فعال اور منظم کرنا تھا۔ سی ڈبلیو اے بی کی عبوری کمیٹی کے رکن سلیم شاہد نے کہا، “ہم نے سی ڈبلیو اے بی کی ایک میٹنگ کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 4 ستمبر کو ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا، میٹنگ میں رکنیت کے لیے نامزدگیاں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے اور داخل کرنے کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام انتخابی سرگرمیاں جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔سلیم نے بتایا کہ ایک طویل عرصے سے جاری مطالبے کو پورا کرتے ہوئے سی ڈبلیو اے بی کا اب شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ایک مستقل دفتر قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جگہ نیشنل اسپورٹس کونسل نے الاٹ کی ہے، براہ راست بی سی بی نے نہیں ۔انہوں نے وزارتِ کھیل، نیشنل اسپورٹس کونسل ، اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “ہم نے سی ڈبلیو اے بی کے لیے ایس بی این ایس کے اندر ایک مستقل مقام حاصل کر لیا ہے، جو کئی سالوں سے نہیں تھا۔یہ جگہ این ایس سی نے وزارتِ کھیل کے تحت الاٹ کی ہے۔ سی ڈبلیو اے بی آزادانہ طور پر کام کرتا رہے گا، اور یہ کسی قسم کی ٹریڈ یونین نہیں بلکہ کرکٹرز کی ایک فلاحی تنظیم ہے۔سلیم نے تصدیق کی کہ 1975 سے ڈھاکہ میٹروپولیٹن کرکٹ کمیٹی (سی سی ڈی ایم ) میں رجسٹرڈ تمام کھلاڑی ووٹ دینے کے اہل ہوں گے اور وہ سی ڈبلیو اے بی کے تاحیات رکن بن سکتے ہیں۔