برمنگھم4اگست:جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 (WCL) کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ہفتہ کو برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 196 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ناقابل شکست 120 رنز بنائے۔
ڈی ویلیئرز کو ان کی سنچری اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے شرجیل خان نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ عمر امین نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آصف علی نے 28 اور شعیب ملک نے 20 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہارڈس ولجوین اور وین پارنیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈوئن اولیور نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز بنائے۔ جے پی ڈومنی نے 28 گیندوں میں ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر دوسری وکٹ کے لیے 145 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف 1 رن سے سنسنی خیز فتح درج کی۔