بھوپال:24؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ہماری صنعتیں اور کارخانے مندروں کی طرح ہیں، جو لوگوں کے دکھوں کو دور کرتے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں صنعتوں کا مسلسل نیٹ ورک پھیلایا جا رہا ہے۔ ریاست کے نوجوانوں کو نقل مکانی کی ضرورت نہیں ہے، نئی صنعتیں شروع ہونے سے ریاست میں تیزی سے خوشحالی آئے گی۔نوجوانوں کو روزگار پر مبنی صنعتوںمیں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 5000 روپے کی حوصلہ افزائی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش کو صنعتی اور روزگار سے مالا مال ریاست بنائیںگے اور مدھیہ پردیش ملک کی نمبر ایک ریاست ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو بھوپال کے قریب اچار پورہ انڈسٹریل ایریا میں 416 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری والی نئی6 صنعتی یونٹوں کی بھومی پوجن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اچار پورہ ایک خصوصی صنعتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے اچار پورہ انڈسٹریل ایریا ایکسٹینشن فیز 3 (گاؤں حجام پور) کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جو 31.21 ہیکٹر رقبے میں تیار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ دنیا کے بڑے-بڑے صنعت کار صنعتیں لگانے کے لیے مدھیہ پردیش آ رہے ہیں۔ آج اچار پورہ انڈسٹریل ایریا میں ہر نسل کے کاروباری ہیں۔ جہاں گوکلداس ایکسپورٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مسٹر پربھات سنگھ موجود ہے، وہیںسینائی ہیلتھ کیئر کے نوجوان مسٹر آدتیہ شرما اور ایسڈس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مسٹر رونک چودھری کی موجودگی سے خوشی کا احساس ہو رہاہے۔ اچار پورہ کی تصویر بدل گئی ہے۔ ساون کا زمانہ ہے اور یہاں صنعتوں کی بارش ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں صنعت اور کاروبار کا ماحول بنا ہے۔ مدھیہ پردیش میں صنعت شروع کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے اور حکومت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اچار پورہ کی فیکٹریوں میںایسے جیکٹس بن رہے ہیں جو امریکہ اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ہنرمند ان مصنوعات کو تیار کر کے دنیا کو بھیج رہے ہیں۔ چین جیسا ملک ہمارے کاٹن کو بیچ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کی کپاس کا معیار دنیا بھر میں مشہور ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہمارے کارخانے جو محنت کے مندر ہیں، اس بات کی علامت ہیں کہ وہ ہر کسی کی پریشانیوں کو دور کرتی ہیں۔ صنعتکاروں کا سرمایہ اور نوجوانوں کی محنت مل کر اچھے نتائج دیتی ہے۔ ریاستی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں صنعتیں لگانے کے لیے روڈ شو منعقد کرکے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے۔ ریاستی حکومت نہ صرف ہندوستان بلکہ برطانیہ، دبئی، اسپین، جرمنی، جاپان سمیت کئی ممالک سے بھی سرمایہ کاری لائی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معیشت کے لحاظ سے ہندوستان سال 2014 میں دنیا میں 15ویں نمبر پر تھا، اب ہندوستان تیسرے نمبر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی ملک میں خوشحالی لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ 20 سال پہلے مدھیہ پردیش میں فی کس آمدنی 11 ہزار روپے تھی جو اب ایک لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ریاست میں آبپاشی کا رقبہ 55 لاکھ ہیکٹر تک بڑھا دیا گیا ہے جسے بڑھا کر 100 لاکھ ہیکٹر تک کیا جائے گا۔ ریاست کی تمام اہل لاڈلی بہنوں کو دیوالی کے بعد ہر ماہ 1500 روپے کی رقم دی جائے گی۔ ساون کا مہینہ ہے، بہنوں کو شگن کی رقم بھی دی جائے گی۔ لاڈلی بہنوں کی رقم میں سال بہ سال اضافہ کیا جائے گا اور اسے 2028 تک بڑھا کر 3000 روپے کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نئی صنعتوں کے بھومی پوجن کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت نوجوان صنعت کاروں کو اراضی الاٹمنٹ کے الاٹمنٹ لیٹر بھی تقسیم کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اچار پورہ میں پولیس چوکی کام کرنا شروع کر دے گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پروگرام میں موجود آئی جی (پولیس) کو اس چوکی پر پر خواتین پولیس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اچار پورہ میں واقع گوکل داس گارمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں کام کرنے والی بہنوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیرایم ایس ایم ای اور بھوپال ضلع کے انچارج مسٹرچیتن کمار کاشیپ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی فعال قیادت میں ہوئی ہے۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اچار پورہ انڈسٹریل ایریا نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
گوکل داس ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ میں علاقہ کی تقریباً 2500خواتین ہنر مندی کے ساتھ کام کرہی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے نوجونا صنعت کار بن کر یہیں صنعت قائم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو حال ہی میں دبئی اور اسپین کے دورے سے آئے ہیں ، وہ مسلسل صنعت کاروں سے بات چیت کر رہے ہیں ، جس سے صنعت کاری کا پس منظر بدل رہاہے اور مدھیہ پردیش کا مقام دنیا میں بلند ہو رہاہے۔
بیرسیا ایم ایل اے مسٹر وشنو کھتری نے کہاکہ اچارپورہ اور آس پاس کا علاقہ صنعتی سرگرمیوں کا فعال مرکز بننا وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ انہوںنے بتایاکہ ایم ایس ایم ای شعبہ کے تحت280ہیکٹر میں صنعتی ترقی کی اسکیم سے بیرسیا کا ہر گھر کسی نہ کسی شکل میں صنعتی ترقی سے جڑے گا۔
گوکل داس ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر مسٹر پربھات سنگھ نے کہاکہ کمپنی پورے ملک میں 36اکائیاں نافذ کر رہی ہے ۔ جس میں سے ایک کینیا میں بھی قائم ہے۔ فی الحال ان کی اکائیوں میں2500خواتین بر سرکار ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ اچار پورہ علاقہ میں ایک اور اکائی قائم کرنے جا رہے ہیں۔ جہاں تقریباً2500بہنوں کو مزید روزگار ملے گا۔
سینائی ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر مسٹر آدتیہ شرما نے کہاکہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی مسلسل کوششوں سے مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کا مثبت ماحول بنا ہے ۔ مسٹر شرما نے زمین الاٹمنٹ سے لے کر تمام منظوریوں کے ملنے کے عمل کو تیز اور شفاف بتایا اور وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو اس کیلئے مبارکباددی۔ انہوںنے کہاکہ اچارپورہ میں 120کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے سینائی ہیلتھ کیئر انڈسٹری قائم کی جائیگی۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں کی منصوعات کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی بازاروں میں بھی ایکسپورٹ کیاجائیگا۔
مسٹر رونک چودھری ڈائریکٹر ایسیڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بتایاکہ انہوںنے صنعتی اکائی گروگرام میں رجسٹرڈ کی تھی اور پورے ملک میں دورہ کرنے کے بعد سب سے بہترن جگہ اچارپورہ صنعتی علاقہ بھوپال میں قائم کی۔ بھوپال ملک کے وسط میں ہے ۔ اچارپورہ کے نزدیک راجہ بھوج ایئرپورٹ ہے اور بہتر سڑکیں ہیں۔ جس سے یہ ایک مثالی صنعتی علاقہ بنتا ہے ۔ انہوںنے صنعت کارو ں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے سرکار کا شکریہ ادا کیا۔









