بھوپال:22؍جولائی:وزیراعلیٰ ڈاکٹرموہن یادو سے معروف اداکار اور فلم ڈائریکٹر مسٹر انوپم کھیر نے منگل کی شام وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سمتوابھون میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مسٹر انوپم کھیر کو شال دے کر اعزاز بخشاسے ۔ مسٹر کھیر فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر بھوپال آئے ہیں۔ اس موقع پر فلم کی اداکارہ محترمہ شبھانگی دت اور چائلڈ آرٹسٹ ویراج اگروال بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایک بہترین مقصد پر مبنی فلم بنانے کے لیے اداکار کھیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ مسٹر انوپم کھیر نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو اپنی کتاب ڈفرینٹ بٹ نو لیس بھی پیش کی۔









