بھوپال 22جولائی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نوجوانوں اور بہنوں کے روزگار کے لیے پابند عہد ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس سمت میں مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعرات 24 جولائی کو بھوپال ضلع کے اچار پورہ صنعتی علاقے میں پانچ صنعتی یونٹوں کا بھومی پوجن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اسپین اور دبئی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے متعدد سرمایہ کاروں کو مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ سال 2025 مدھیہ پردیش میں صنعت اور روزگار کا سال ہے۔ گاؤں سے شہروں تک خوشحالی لا کر، مقامی سطح پر روزگار کے مواقع دستیاب کروانا اور خود انحصار ہندوستان کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرکے مدھیہ پردیش نے نئے صنعتی دور کی شروعات کی ہے ۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 24جولائی کو اچار پورہ انڈسٹریل ایریا میں 5 یونٹوں کا بھومی پوجن کریں گے، جن میں 12.88 ہیکٹر میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے اور تقریباً 1500 لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں ملبوسات کے شعبے میں گوکلداس ایکسپورٹ، ٹیکسٹائل کے شعبے میں انڈو ایکارڈ اپیرلز، ہائی ٹیک الیکٹرانکس میں اسیڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ، فارما سیکٹر میں سینائی ہیلتھ کیئر اور زرعی آلات میں سمرتھ ایگریٹیک یونٹس شامل ہیں۔









