بھوپال:21؍جولائی:گورنر مسٹر منگو بھائی پٹیل نے سپر سوچھتا لیگ سٹیز کی قومی رینکنگ میں بھوپال شہر کو دوسرا مقام ملنے کے موقع پر میئر بھوپال محترمہ مالتی رائے کو مبارکباد دی ہے۔
گورنر مسٹر پٹیل نے میئر محترمہ رائے کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا ۔ گورنر مسٹر پٹیل کو ایوارڈ حاصل کرنے کی فراہمی کی جانکاری دینے کے لئے بھوپال میئر محترمہ رائے پیر کو گورنر ہائوس پہونچی تھیں۔