بھوپال:21؍جولائی:وزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) مسز کرشنا گور نے منترالیہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے آبنوشی، سیوریج، سڑک اور ڈرین کی تعمیر سے متعلق سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گووند پورہ کے وارڈ 72 کے ساگر سٹی، ساگر دھام اور یشودا نگر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کی ہدایت دی۔
وزیر مملکت محترمہ گور نے کہا کہ عوامی کاموں میں لاپرواہی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں ریاست ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہی ہے اور گووند پورہ علاقہ بھی اس میں پیچھے نہیں رہے گا۔
خستہ حال آنگن واڑی عمارت کو منہدم کرکے نئی تعمیر کرنے کی ہدایات
وزیر مملکت محترمہ گور نے وارڈ 72 کی بہاری کالونی میں واقع خستہ حال آنگن واڑی عمارت کو فوری طور پر منہدم کرنے اور نئی آنگن واڑی عمارت کی تعمیر کا عمل شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مال کھیڑی، دسہرہ میدان، شبری نگر جیسی بستیوں میں سمپ ویل شروع کرکے پانی اور سڑک کی تعمیر کا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کو کہا۔کام عوامی نمائندوں کے علم میں لائیں
وزیر مملکت محترمہ گور نے کہا کہ جو بھی کام ہو رہا ہے، اس کی جانکاری متعلقہ عوامی نمائندوں کو دینی چاہیے۔ دورے کے دوران شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کو شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے۔
سیوریج، سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کو رفتار دی جائے
وارڈ 73 کے چند واڑی کالونی، شیو نگر، لکشمی نگر وغیرہ علاقوں میں سیوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹرنک لائن بچھانے اور اسے امرت 2.0 اسکیم سے جوڑنے کی ہدایت دی گئی۔ گاؤں کھیجرہ، بھان پور ملٹی سے مہولی سمیت دیگر علاقوں میں سڑک کی تعمیر، حد بندی اور سیوریج سے متعلق کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی، وارڈ 7 کے کئی عوامی نمائندے اور وارڈ کالونی کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔









