بھوپال:21؍جولائی:جموں و کشمیر کے سیاچن میں مادر وطن کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے راج گڑھ ضلع کے گاؤں ٹوٹیاہیڑی کے رہنے والے سپاہی مسٹرہری اوم ناگرکا جسد خای پیر کی شام تقریباً چار بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بھوپال پہنچا۔
بھوپال ہوائی اڈے پر، وزیر جدید اور قابل تجدید توانائی راکیش شکلا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر انکور میشرام نے ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت نذرکرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مادر ہند کے اس بہادر بیٹے کو سلام کیا۔قابل ذکر ہے کہ سپاہی ہری اوم ناگر سیاچن میں پاک بھارت سرحد پر 13 ہزار فٹ کی بلندی پر تعینات تھا۔ ڈیوٹی کے دوران 20 جولائی کی صبح 9 بجے کے قریب اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بہت بڑا چٹان ان پر گرا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ویرگتی کو حاصل ہوئے۔









