بھوپال 19جولائی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے اسپین کے دورے کے آخری دن 19 جولائی کو بارسلونا میں فن، ثقافت اور فن تعمیر کے دنیا کے مشہور ورثے والے مقامات کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بارسلونا کے تین اہم مقامات پارک گوئیل، ساگرادا فیمیلیا اور پکاسو میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی کے تناظر میں ان مقامات پر دکھائی گئی تخلیقی صلاحیتوں، تعمیراتی خوبصورتی اور ثقافتی تحفظ کی مثالوں کا گہرائی سے مشاہدہ کیا اور سمجھا۔ اس دورے کا آغاز مشہور پارک گوئیل سے ہوا جو کہ فطرت اور فن تعمیر کے منفرد ہم آہنگی کی علامت ماناجاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات انٹونیوگودی کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے اس یونیسکو عالمی ورثہ مقام کو خصوصی دلچسپی سے دیکھا۔ انہوں نے قدرتی شکلوں سے ، رنگین موزایک سے سجے’ ڈریگن اسٹیئر‘، 86 کالموں والے ‘ہائپو اسٹائل ہال اور ‘سرپینٹائن بنچ جیسے مقامات کو شہری خوبصورتی، سبزترقی اور ثقافتی عوامی مقامات کی ترقی کے نقطہ نظر سے متاثر کن قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی اس طرح کی تھیم پر مبنی آرٹ اور روایتی فن سے آراستہ پارک تیار کیے جا سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سگردا فیملییا کا دورہ کیا۔ ساگراد فیملییایورپ کا سب سے شاندار تاریخی چرچ ہے جو 140 سالوں سے زیر تعمیر ہے اور دنیا بھر میں ثقافتی عقیدت اور تعمیراتی اختراع کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے خاص طور پر مشہور ماہر تعمیرات انٹونیا گودی کے اس انتہائی اہم پروجیکٹ میں مذہبی فن تعمیرکی گہرائی، نامیاتی شکلوں کے استعمال اور علامتی فن پر خاص طورسے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اجین، اومکاریشور، چترکوٹ جیسے مذہبی مقامات کی ترقی میں طویل المدتی ویزن، عوامی شرکت اور عالمی ڈیزائن کے اشتراک کے نظریہ کو اپنایاجانا چاہئے۔









