بھوپال:18؍جولائی:وزیرکھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صلاحیتوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر روز ٹیلنٹ سرچ کے عزم کے ساتھ کام کیا جائے، تاکہ ریاست کی تقریباً 9 کروڑ کی آبادی میں سے کم از کم 50 لاکھ نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ مسٹرسارنگ جمعہ کو سمنوئے بھون میں منعقدہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر آفیسرس اور یوتھ کوآرڈینیٹرس کی ورکشاپ میں بات چیت کر رہے تھے۔ ورکشاپ میں محکماتی اختراعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ یوتھ کوآرڈینیٹرس کو اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی اسکیموں کو زمینی سطح تک پہنچائیں۔ وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ یوتھ کوآرڈینیٹرس کے ساتھ 3 ماہ بعد دوبارہ بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جن بلاکس میں آبادی کم ہے وہاں کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے بلاکس کا کلسٹر بنا کر ٹیلنٹ سرچ کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوتھ کوآرڈینیٹرا سکول گیمز اور دیگر محکمہ سے بھی ہم آہنگی پیدا کریں۔وزیر مسٹرسارنگ نے ہدایت دی کہ کوآرڈینیٹر ہر بلاک میں فعال کردار ادا کریں اور نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انہیں محکماتی سرگرمیوں سے جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کوآرڈینیٹرس کے کام کا تین ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر مسٹرسارنگ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نشے سے نجات کی مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں اور کہا کہ کھیلوں کے ذریعہ معاشرے میں مثبت اور بیداری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اچھے کھلاڑی نہیں بلکہ اچھے شہری اور معاشرے کے رہنما بھی بنا رہے ہیں۔
ورکشاپ میں شہڈول کے یوتھ کوآرڈینیٹرس کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر وزیر مسٹرسارنگ نے جلد ہی وچار پور (منی برازیل) میں فٹ بال فیڈر سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ دھار ضلع کے سردار پور میں فٹ بال کے تئیں بڑھتے ہوئے جوش اور ریاست کی بین الاقوامی کھلاڑی جیوتی چوہان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بلاک سطح پر کھیلوں کے تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے حوصلہ افزائی کے لئے بھوپال میں وچار پور اور سردار پور کے درمیان فٹ بال مقابلہ منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر شری سارنگ نے نرسنگھ پور میں قائم ریاست کے واحد والی بال ہاسٹل کو اکیڈمی میں توسیع دینے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ سانچی کے علاقے سے واٹر اسپورٹس میں ابھرتے ہوئے ہنر کی معلومات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے علاقائی کھیلوں کی ترقی پر زور دیا۔
اسی طرح نیمچ ، اجین ، شہڈول سمیت کئی اضلاع کی کوششوں کی وزیر مسٹر سارنگ نے ستائش کی۔ورکشاپ میں وزیر مسٹر سارنگ نے سبھی سے تعارف حاصل کیا اور بہترین کام کرنے والے 6 یوتھ کوآرڈینیٹرس محترمہ جیوتی تیواری، محترمہ جیوتی اہیروار، مسٹر دنیش لودھی، مسٹر وشال دامکے، مسٹر وسیم راجہ اور مسٹر راجیش باھرے کو بھی اعزاز سے نوازا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر منو شریواستو، ڈائریکٹر مسٹر راکیش گپتا، جوائنٹ ڈائرکٹر مسٹر بی ایس یادو کے ساتھ ریاست کے تمام ڈویزنل اور ضلعی اسپورٹس اور یوتھ ویلفیئر افسران نیزیوتھ کوآرڈینیٹرس ورکشاپ میں موجود تھے۔