نئی دہلی، 13 جولائی (یواین آئی) ہندوستان نے انڈر-8 سے انڈر-12 عمر کے فیڈے ورلڈ کپ میں کُل 18 میں سے 7 تمغے جیت کر عالمی شطرنج میں اپنی بڑھتی ہوئی برتری کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔ یہ کسی بھی ملک کی جانب سے اس ایونٹ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ ہے، جس سے عالمی سطح پر ہندوستان کی بطور شطرنج پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ دنیا کے سب سے باصلاحیت نو عمر شطرنج کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ میں مختلف عمر اور صنفی زمروں میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستانی ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تین عالمی چیمپئن شپ ٹائٹلز اور چار اضافی پوڈیم پوزیشنز حاصل کیں۔اے آئی سی ایف کے سیکریٹری دیو پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت اور مہارت کا مظہر ہے۔ شطرنج اب ہندوستان میں بے حد مقبول ہو چکی ہے اور گھریلو کھیل بن چکی ہے۔ اسی لیے ہم عالمی سطح پر ہندوستان کی برتری دیکھ رہے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہندوستانی لڑکیوں نے زیادہ تمغے جیتے ہیں، جو ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا اشارہ ہے۔
ہندوستانی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی:
گولڈ میڈل (عالمی چیمپئن)
سربارتھو مانی – انڈر-10 (اوپن)
دوی بیجیش – انڈر-10 (لڑکیاں)
پرتیتی بورڈولوی – انڈر-12 (لڑکیاں)
سلور میڈل:
اوئیشک منڈل – انڈر-10 (اوپن)
آدھیا گوڑا – انڈر-12 (لڑکیاں)
کانسی کا تمغہ:
آرت کپِل – انڈر-10 (اوپن)
شروانیکا اے ایس – انڈر-10 (لڑکیاں)