لندن، 12 جولائی (یو این آئی) سربیا کے نوواک جوکووچ کے پچیسویں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے، انہیں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سینر سے اسٹریٹ سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ومبلڈن کے سیمی فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون یانک سینر نے نوواک جوکووچ کو3-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
یانک سینر کا فائنل میں مقابلہ 2 مرتبہ کے دفاعی چیمپین اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔واضح رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ 24 بار گرینڈ سلیم خطاب جیت کر سر فہرست ہیں جب کہ اس رافیل نڈال 22 مرتبہ وہیں راجر فیڈر 20 بار اس شاندار خطاب کو اپنے نام کر چکے ہیں۔









