بھوپال:03؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کی جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں اور اس میں حاصل ہو رہی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں رہتے ہوئے بہترین کام اور کثیر جہتی کوششیں کرنے والے افسران اور دیگر عملہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ حال ہی میں اسٹیٹ ٹائیگر فورس کے فرض شناس افسران اور ملازمین کی مشترکہ کوششوں سے کامیابی کی ایک اہم جہت شامل ہوئی ہے۔ اسٹیٹ ٹائیگر فورس نے نہ صرف بین الاقوامی ٹائیگر اسمگلر کے خلاف کی گئی درست تفتیش کی بلکہ عدالتی سطح پربھی ٹھوس موقف کرنے کا کام کیا، جس کے نتیجے میں ملزم تاشی شیرپا کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی شناخت گنجان اور ماحول دوست جنگلاتی علاقہ اور ہندوستان کے خوشحال حیاتیاتی تنوع کی علامت مختلف جنگلاتی جانور ہیں۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین ریاست کے جنگلات اور جنگلی حیات کی دولت کے تحفظ کے لیے سنجیدگی اور تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ ٹائیگر فورس نے جہاں حکومت ہند کی ہدایات پر جنگلی حیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں وہیں وہ ملزمان کو سزا دلانے کا ہدف بھی پورا کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ انٹرپول ہیڈ کوارٹر لیون، فرانس سے جاری کردہ ایک خط میں مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کی اسٹیٹ ٹائیگر فورس کو بین الاقوامی شیروں کے اسمگلر تاشی شیرپا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو کامیابی سے مکمل کرنے اور اسے سزا دلانے پر مبارکباد دی ہے۔









