برمنگھم، 02 جولائی (یواین آئی)تیندولکر-اینڈرسن ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت کے بلے بازوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹ پر310 رن بنائے۔ کپتان شبھ من گل نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور114رن بناکر کریز پر موجود ہیں، ان کےساتھ رویندرجڈیجہ بھی 41رن بناکر ان کاساتھ دے رہے ہیں۔
قبل ازیں سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے برق رفتاری کے ساتھ 87رن بنائے، جبکہ دوسرے سلامی بلے باز لوکیش راہل صرف دوہی رن بناسکے، اس کے علاوہ کرون نائر 31 اوررشبھ پنت25اور نتیش ریڈی ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے دو اوربرائڈن کراس ، بین اسٹوکس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔