لیڈز 24جون:بھارت کی ٹیم کو اینڈرسن-تیند ولکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے 0-1سے برتری حاصل کر لی ۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو میچ کے آخری روز انگلینڈ کو 350 رنز بنانے تھے جو ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پربنا لئے ۔ بین ڈکٹ نے 149 اور جیک کراؤلی نے 65 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے 33 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شاردول ٹھاکر اورپر سدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جیمی اسمتھ نے رویندرا جڈیجا کے ایک اوور سے 18 رنز لیے جو 82 واں اوور کر رہے تھے۔ انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔بھارت نے انگلش ٹیم کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 465 اور بھارت 471 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔بھارت کو پہلی اننگز میں 6 رنز کی برتری حاصل تھی۔ میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے 9 کیچز چھوڑے گئے۔ ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 3 کیچز گرائے۔انگلینڈ کی 5ویں وکٹ 68ویں اوور میں گر گئی۔ یہاں بین اسٹوکس 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ رویندرا جڈیجا کی گیند پر کپتان شبمن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔









