لندن 12 جون (یو این آئی) پیٹ کمنز (28 رن کے عوض چھ وکٹ) کی مہلک باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 138 رن پر سمیٹ کر 74 رن کی اہم سبقت حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رن بنائے تھے۔کمنز نے آج کی پہلی وکٹ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما (36) کی لی اور اس کے ساتھ ہی وہ 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس کے بعد بھی کمنز کی وکٹوں کی بھوک کم نہیں ہوئی اور انہوں نے اسی اوور میں وکٹ کیپر بلے باز کائل ویرین (13)، مارکو جانسن (صفر) کو آؤٹ کردیا۔ کمنز نے اپنی چھٹی وکٹ کاگیسو ربادا کی صورت میں حاصل کی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم (45) جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ ذاتی ربن بنانے والے بلے باز رہے۔ انہیں بھی کمنز نے آوٹ کیا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 218 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔جمعرات کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 144 رنز بنا لیے تھے۔ مچل اسٹارک 16 اور نیتھن لیون ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔وکٹ کیپر ایلکس کیری نے 43 رنز بنائے۔ مارنس لیبوشگن نے 22 رنز بنائے۔ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ٹیم 73 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی، یہاں سے ایلکس کیری اور مچل سٹارک نے 61 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر برتری 200 سے آگے لے گئی۔کگیسو ربادا اور لونگی نگیڈی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
صبح 43/4 کے اسکور کے ساتھ آتے ہوئے، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 138 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ پہلے دن آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔دن کا آخری سیشن آسٹریلوی بلے بازوں کا تھا۔ 28 اوورز کے اس سیشن میں آسٹریلیا نے 6 وکٹیں گنوا کر 112 رنز بنائے۔
ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 100 رنز کے اندر آل آؤٹ ہو جائے گی لیکن کیری اسٹارک کی شراکت نے اسکور کو 144 رنز تک پہنچا دیا۔