بھوپال 9جون(پریس ریلیز)’’یارانِ اردو ممبئی‘‘ اور ’’خلافت کمیٹی ممبئی ‘‘ کے مشترکہ زیر اہتمام 14جون کو شام سات بجے بمقام خلافت کمیٹی ،لو لین ، بائیکلہ ممبئی میں منعقد ہونے والی اعزازی تقریب میں راجدھانی بھوپال کی معروف تعلیمی شخصیت ، ادب نواز نیز سماجی کارکن جناب ساجد حسن بطور مہمانِ اعزازی شرکت فرمائیں گے۔ اس خبر سے راجدھانی کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے اور سبھی نے جناب ساجد حسن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ دریں اثنا اس اعزازی تقریب میں اردو کے مایہ ناز ادیب ، شاعر و صحافی جناب حسن کمال کو پرنسپل محمد ایوب میموریل ایوارڈ سے سرفراز کیا جائےگا۔ تقریب میں افتتاحی خطبہ پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم شیخ (صدر یاران اردو ممبئی) پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض سرفراز آرزو( خلافت کمیٹی) ادا کریں گے۔مذکورہ تقریب میں خصوصی طور سے ’انڈو -عرب سوسائیٹی ، مجروح اکیڈمی، اردو کارواں ممبئی، اردو مرکز ممبئی، میڈیا لنترانی، میڈیا ہندی سنسنی، میڈیا ٹی این ٹی نیوز، گل بوٹے ، عوامی رائے ، اردو آنگن اداروں کے نمائندگان کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا