نئی دہلی 08 جون (یو این آئی) ہندوستان کی نمبر ایک خواتین اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ کو پی ایس اے ایوارڈز 2024-25 میں ڈبل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس نے چیلنجر ویمن پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ مصر کی آمنہ عرفی اور ینگ ویمن پلیئر آف دی سیزن کے ایوارڈ کے ساتھ شیئر کیا۔
چیلنجر سرکٹ میں 17 سالہ اناہت سنگھ کی مستقل مزاجی اور عمدہ کارکردگی نے انہیں 2024-25 کے اسکواش سیزن کی اسٹینڈ آؤٹ کھلاڑی بنا دیا۔ اگست میں اس نے اپنے قومی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اورایچ سی ایل اسکواش ٹور کولکتہ جیت کر سیزن کا آغاز کیا۔ اس کارکردگی نے اسے پی ایس اے چیلنجر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے میں مدد کی۔اس نے 11 مقابلوں میں کل نو ٹائٹل جیتے، جن میں 3K، 9K، 12K اور 15K مقابلوں میں چیلنجر سطح کی آٹھ فتوحات شامل ہیں۔ اناہت نے اس دورے میں 29 میچوں میں ناقابل شکست رہ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سال مارچ میں ممبئی میں منعقدہ 15K سطح کے ایونٹ انڈین اوپن میں اس نے تجربہ کار جوشنا چنپا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ اس نے اس سیزن میں جونیئر سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ اس دوران اس نے جنوری میں برٹش جونیئر اوپن میں انڈر 17 کا خطاب جیتا اور ہانگ کانگ چین میں ایشین جونیئر ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستان کو کانسے کا تمغہ جیتنے میں مدد کی۔
بہترین فارم نے اسے پی ایس اے رینکنگ میں ٹاپ 70 تک پہنچنے میں مدد کی اور اسے ہندوستان کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی بنا دیا۔ وہ اس وقت دنیا کی 56 ویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔اس نے اپریل میں ملائیشیا میں ایشین کوالیفائر جیت کر شکاگو میں ہونے والی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے لیے کوالیفائی کیا۔
مئی میں اپنے سینئر ورلڈ چیمپیئن شپ کے ڈیبیو میں اس نے دنیا کی نمبر 28 امریکہ کی مرینا سٹیفانونی کو پانچ گیمز میں ہرا کر ابتدائی اپ سیٹ کیا اور دوسرے راؤنڈ میں مصر کی عالمی نمبر 15 فیروز ابوالخیر سے ہار گئی۔