بھوپال، 30 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے آج دارالحکومت بھوپال میں ‘اہلیا واہنی خواتین بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ڈاکٹر یادو نے شوریہ اسمارک میں منعقدہ اس تقریب میں خواتین بائیکرکو ہیلمٹ بھی پیش کیا۔ بائیکر میں 40 خواتین محکمہ پولیس کی ہیں اور باقی عام شہری ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکرمنفرد شخصیت کی مالک تھیں۔وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی وشنودت شرما نےشوریہ اسمارک سے ‘ماں تجھے پرنام اسکیم کے تحت گوالیار-چمبل ڈویژن کی 90 نوجوان خواتین کو دو اسپورٹس اکیڈمیوں کوبھوپال کے آس پاس کے خاص سیاحتی مقامات کے دورے کے لیے روزانہ کیا۔