بھوپال، 29 مئی:بھوپال کے کوہ فضا تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عمارت کی چھت پر واقع کمروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث کپڑے اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گئے۔ تقریباً دو گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
آگ کوہ فضا واقع ملن شادی ہال کے قریب ڈاکٹر درانی نامی شخص کی بلڈنگ میں لگی۔ یہاں عمارت کی چھت پر دو کمرے بنے ہیں۔ آگ کے شعلے دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد بیرا گڑھ اور فتح گڑھ فائر اسٹیشنوں کے فائر انجنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ کمروں میں الماری کپڑوں سے بھری ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔