بھوپال:25؍مئی:(پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ صوفی سمواد ابھیان مدھیہ پردیش کے انچارج قاضی سید دلشاد علی نے اقلیتی بہبود کی وزیر، مدھیہ پردیش حکومت کرشنا گوڑ سے ملاقات کی اور انہیں صوفی سمواد ابھیان کی طرف سے کئے جا رہے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا اور سماج کے عصری مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی۔ معزز وزیر نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں رفعت اللہ حنفی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔