بوکِت جلیل (ملیشیا)، 21 مئی (یواین آئی) ایچ ایس پرنے اور کدامبی سری کانت نے بدھ کے روز مردوں کے زمرے میں میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر ملیشیا ماسٹرز 2025 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے اگلے دور میں جگہ بنا لی، جبکہ ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ویتنام کی گوین تھوئی لن سے ہار کر خواتین سنگلز سے باہر ہو گئیں۔آج یہاں اسٹیڈیم اکسیاتا ایرینا، کے ایل اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ سندھو نے پہلے گیم میں جدوجہد کی، لیکن دوسرے گیم میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ کو تیسرے گیم تک لے گئیں۔ ایک گھنٹہ تین منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں ویتنام کی گوین تھوئی لن نے آخری گیم میں مضبوط گرفت قائم رکھتے ہوئے سندھو کو 21-11، 14-21، 21-15 سے شکست دی۔ پی وی سندھو کے خلاف یہ گوین تھوئی لن کی چار میچوں میں دوسری جیت ہے۔بھارتی مرد کھلاڑیوں کے لیے کورٹ پر یہ اچھا دن رہا۔ورلڈ چیمپئن شپ کے کانسی کے تمغہ یافتہ ایچ ایس پرنائے نے ایشین گیمز کے کانسی کے تمغہ یافتہ جاپان کے کینٹا نشی موٹو کو ہرایا۔ پہلا گیم ہارنے کے باوجود، پرنئے نے اگلے دو گیمز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نشی موٹو کو 19-21، 21-17، 21-16 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں، کدامبی سری کانت نے چین کے لو گوانگزو کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ مردوں کے سنگلز رینکنگ میں 65ویں پوزیشن پر موجود سری کانت نے دنیا کے 13ویں نمبر اور چھٹے سیڈ کھلاڑی لو گوانگزو کو 23-21، 13-21، 21-11 سے ہرایا۔ستیش کروناکرن نے بھی چینی تائی پے کے چو تیئن چن کو 21-13، 21-14 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔