ممبئی 21 مئی (یو این آئی)آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 181رن کاہدف دیاتھا۔جواب میں تادم تحریر دہلی کیپلٹس نے 16اوور میں 8وکٹ کے نقصان پر110رن بنالئے تھے۔دہلی کی طرف سے سمیر رضوی نے 39رن کی پاری کھیلی ، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ اسکور نہیں کرسکا۔ قبل ازیں سوریہ کمار یادو (73 ناٹ آؤٹ) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔ آج یہاں دہلی کیپٹلس کے قائم مقام کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعت خراب رہی اور ایک کے بعد ایک اس نے 58 کے اسکور تک اپنے تین وکٹ گنوادئے۔ تیسرے اوور میں مستفیض نے روہت شرما (پانچ) کو آؤٹ کرکے ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ول جیکس (21) مکیش شرما کا شکار بنےساتویں اوور میں ریان ریکلٹن (25) کوکلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔چوتھے بلے باز کے طور پر میدان پر اترے سوریہ کمار یادو نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
حالانکہ اس دوران تلک ورما (27) اور پھر کپتان ہاردک پانڈیا (تین) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اب باری تھی نمن دھیر کی۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 57 رنز جوڑے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 43 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 73 رنوں کی اننگ کھیلی۔ نمن دھیر نے آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے رنز (ناٹ آؤٹ 24) بنائے۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے مکیش کمار نے دو وکٹ لیے۔ دشمنتھا چمیرا، مستفیض الرحمان اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔