نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز (RR) نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ رائلز نے 188 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ چنئی نے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 187 رن بنائے تھے۔ ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
دھرو جورل نے متھیشا پاتھیرانا پر چھکا لگا کر راجستھان کو جیت دلائی۔ وہ 12 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویبھو سوریاونشی 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور سنجو سیمسن 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ اوپنر یشسوی جیسوال نے 19 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ روی چندرن اشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیںآیوش مہاترے (43)، دیوالڈ بریوس (42) اور شیوم دوبے (39) کی شاندار اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں راجستھان رائلز کو188 رنز کا ہدف دیا۔آج راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے، چنئی نے اننگز کے دوسرے اوور میں یدھویر سنگھ چرک نے ڈیون کونوے (10) کو آؤٹ کرکے پہلا دھچکا دیا۔ اسی اوور میں یدھویر نے ارول پٹیل (0) کو آؤٹ کر کے راجستھان رائلز کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد روی اشون بیٹنگ کے لیے آئے اور اوپنر آیوش مہاترے کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور دونوں بلے بازوں نے تیسرےوکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔ تشار دیش پانڈے نے چھٹے اوور میں آیوش مہاترے کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ آیوش مہاترے نے 20 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں ہسرنگا نے روی اشون (13) کو آٹھ گیندوں میں آؤٹ کر کے راجستھان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ رویندر جڈیجہ (1) یدھویر سنگھ کا تیسرا شکار بنے۔ ڈیوالڈ بریوس اور شیوم دوبے نے پھر چھٹے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑ کر چنئی کے رنوں کی رفتارجاری رکھی۔ 14ویں اوور میں آکاش مدھوال نے ڈیوالڈ بریوس کو آؤٹ کر کے چنئی کو چھٹا جھٹکا دیا۔ ڈیولڈ بریوس نے 25 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (42) رنز بنائے۔ شیوم دوبے (39) 32 گیندوں پر ساتویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
ایم ایس دھونی (16) اسی اوور میں آؤٹ ہوئے۔ چنئی سپر کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ انشول کمبوج (پانچ) اور نور احمد (دو) ناٹ آؤٹ رہے۔
راجستھان رائلز کی جانب سے یدھویر سنگھ اور آکاش مدھوال نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ تشار دیش پانڈے اور وینندو ہسرنگا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔