نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کرشماتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 62ویں میچ میں منگل کو دارالحکومت کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز (آرآر) کے خلاف جیت کے ساتھ کھویا ہوا اعتماد حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سنجو سیمسن کی قابل قیادت میں راجستھان رائلز اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے حال ہی میں سی ایس کے پر اپنا دبدبہ بنانے میں کامیاب رہی ہے اور اس میچ میں بھی اس کا ارادہ جیت کا مزہ چکھنے کا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک اپنی مہم میں صرف تین جیت کے ساتھ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ اس طرح آئی پی ایل 2025 کا یہ میچ اس سیزن کا شاندار اختتام اور اپنے پسندیدہ کپتان کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے بارے میں ہوگا۔
چنئی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن اس کا ٹاپ آرڈر غیر مستحکم رہا۔ پنجاب کنگز سے دس رنز سے ہارنے کے باوجود، آرآر نے اپنے آخری دو میچوں میں 400 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور واضح طور پر ایک زیادہ متوازن بلے بازی یونٹ کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری طرف راجستھان نے چنئی کے خلاف اپنے آخری پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی اور دھرو جورل جیسے اہم کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔ ان کی باؤلنگ تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جس میں تشار دیشپانڈے اور فضل الحق فاروقی پر کامیابی دلانے کی ذمہ داری ہے۔سی ایس کے کے لیے نوجوان اوپنرز آیوش مہاترے اور شیخ رشید سے مضبوط آغاز کی امید کی جائے گی، جب کہ تجربہ کار رویندر جڈیجہ، ڈیولڈ بریوس اور دھونی خود مڈل اور لوئر آرڈر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیم میں باؤلنگ اٹیک خلیل احمد اور انشول کمبوج پر انحصار کرے گا، جب کہ اسپنرز روی چندرن اشون اور جڈیجہ سے کسی بھی ترن کا فائدہ اٹھانے کی امید ہے۔دہلی کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور سپاٹ پچ روایتی طور پر بلے بازوں کے لیے موافق ہے۔ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 کے آس پاس اسکور کرنے کی کوشش کرے گی، کیونکہ اس گراؤنڈ پر دوسری اننگ میں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم اتوار کے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے دہلی کیپیٹل کا 200 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔
جب دونوں ٹیموں کے لیے صرف فخر داؤ پر لگاہو تو، سی ایس کے اور آرآر شائقین کو ایک آخری شو دینے کی کوشش کریں گے اور یہ دھونی کے شاندارآئی پی ایل سفر کا ایک اور باب ہو سکتا ہے۔چنئی سپر کنگز: ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، آیوش مہاترے، ارول پٹیل، شیخ رشید، رویندرا جڈیجہ، ڈیولڈ بریوس، روی چندرن اشون، انشول کمبوج، نور احمد، خلیل احمد، متھیشا پاتھیرانا، شیوم دوبے (امپیکٹ پلیئر) راجستھان رائلز: سنجو سیمسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، ویبھو سوریاونشی، ریان پراگ، شمرون ہیٹمائر، دھرو جورل، وینندو ہسرنگا، کوئینا مفاکا، تشار دیشپانڈے، آکاش مدھوال، فضل الحق فاروقی، شیوم دوبے (امپیکٹ پلیئر) کے طورپر ہوں گے۔
قدرتی آبی وسائل کا تحفظ اور افزوردگی کرنا ہر شہری کی ذمہ داری – وزیرٹیٹوال
بھوپال:19؍مئی:پانی کے تحفظ کے تئیں ریاستی حکومت کے عزم کو حتمی شکل دیتے ہوئے، وزیر مملکت اسکول ڈیولپمنٹ اور روزگار (آزادانہ چارج)، مسٹرگوتم ٹیٹوال نے جل گنگا سموردھن ابھیان کے تحت، راج گڑھ ضلع کے سارنگ پور کے گاؤں مگرانا میں کائی ندی کو گہراکرنے اور صفائی کے کام میںعطیہ محنت کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی عطیہ محنت کی اور موجودہ افسران، ملازمین، عوامی نمائندوں اور جن ابھیان پریشد کے اراکین کو پانی کے ذرائع کے تحفظ کے تئیں سماجی بیداری بڑھانے کا پیغام دیا۔
وزیر مسٹرٹیٹوال نے کہا کہ آبی تحفظ کوئی ایک روزہ پروگرام نہیں ہے بلکہ معاشرے کی اجتماعی کوششوں سے چلنے والی طویل مدتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہم نے میگا مہم کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ندی کے کنارے عطیہ محنت کے بعد انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو پانی کے تحفظ کا حلف دلایا۔
وزیر مسٹرٹیٹوال نے کہا کہ جل گنگا ابھیان کا مقصد صرف صفائی یا کیچڑ نکالنے نے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ مہم فطرت کے تئیں ہماری اخلاقی ذمہ داری کو سمجھنے اور اسے پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ وزیر مسٹرٹیٹوال نے تمام متعلقہ افسران، ملازمین اور مقامی شہریوں سے اپیل کی کہ جل گنگا سموردھن کے تحت جن کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ آئندہ 45 دنوں میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں، تاکہ یہ کوشش نتیجہ خیز ثابت ہو۔