بنکاک، 2 فروری (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اسمیتا چالیہا جمعہ کو انڈونیشیا کی ایسٹر نورومی وارڈویو کو شکست دے کر تھائی لینڈ ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔آج یہاں 57 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں دنیا کی 61 ویں رینک کی بیڈمنٹن کھلاڑی چالیہا نے 44 ویں رینکنگ کی وارڈویو کو 21-14 19-21 21-13 سے شکست دی۔ہفتہ کو اسمیتا چالیہا کا مقابلہ سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ تھائی لینڈ کی سوپانیڈا کیتھونگ اور چائنیز تائپے کی وین چی سو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔دوسرے میچ میں میتھن منجوناتھ کو مردوں کے سنگلز میچ میں نیدرلینڈ کے مارک کالجو سے 21-19، 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے دن میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند خواتین کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہار گئیں۔