راجگیرپٹنہ، 02 مئی (یواین آئی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو افسران کو ہدایت دی کہ ”کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025“ کا انعقاد بہتر طریقے سے کیاجائے۔
مسٹر کمار نے جمعہ کو راجگیر میں راجگیر کھیل اکیڈمی و کھیل یونیورسٹی میں نو تعمیرکھیل سہولیات کاافتتاح اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز،2025 کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے بعد کہاکہ ریاستی کھیل اکیڈمی میں کھلاڑیوں کیلئے بہتر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے ۔ تمام چیزوں کی تعمیر اچھے طریقے سے کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کا بہتر طریقے سے انعقاد ہو اس کا خاص خیال رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے راجگیر کھیل اکیڈمی وکھیل یونیورسیٹی میں تعمیر انڈور ہال نمبر 2، باسکٹ بال کورٹ، ہینڈ بال کورٹ، والی بال کورٹ اور ہاکی پریکٹس ٹرف کا افتتاح کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے بات چیت میں کہاکہ خوب اچھی طرح سے پریکٹس کریں اور آگے بڑھیںانہوں نے وہاں بوائز اور گرلز ہاسٹل میں دی جا رہی سہولیات کی بھی جانکاری لی ۔ ساتھ ہی ریاستی کھیل اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔