نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) ہندوستان اس سال ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
ہندوستانی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر اور پدم بھوشن وکھیل رتن ایوارڈ یافتہ دیوندر نے جمعہ کو کہا کہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس (ڈبلیو پی اے ) چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر 2025 تک نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ اس چیمپئن شپ میں 100 سے زائد ممالک کے 2500 سے زائد ٹاپ ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی اے چیمپئن شپ پیرا اولمپکس کے باہر کسی ایک کھیل کے نظم و ضبط کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جو ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ کوبے اور پیرس وغیرہ میں منعقد ہونے والے باوقار ایڈیشن کے بعد ہندوستان اس کی میزبانی کرے گا۔
اس چیمپئن شپ کی میزبانی سے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی تیاری کی تصدیق ہوتی ہے اور یہ 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے بولی لگانے کے لیے ہمارے روڈ میپ میں ایک اسٹریٹجک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ چیمپئن شپ ہندوستانی کھلاڑیوں کو گھریلو سرزمین پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا انمول تجربہ فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹیکنیکل ورک فورس ڈیولپمنٹ: 180 سے زائد افسران اور رضاکاروں کو ڈبلیو پی اے کے معیار کے مطابق مرحلہ وار تربیت دی جا رہی ہے تاکہ ایونٹ کے بہترین آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں تکنیکی صلاحیتوں کو استوار کیا جا سکے۔