کے ایل راہل وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے: دراوڈ

0
17

حیدرآباد، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے منگل کو کہا کہ کے ایل راہل انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔دراوڈ نے آج یہاں پہلے ٹسٹ سے قبل نامہ نگاروں سے کہا، ’’راہل اس سیریز میں وکٹ کیپر کے طور پر نہیں کھیلیں گے اور ہم اس انتخاب کے بارے میں واضح ہیں۔دراوڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دورانیے اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم نے دو دیگر وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا ہے۔ راہل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں سیریز ڈرا کرانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ لیکن پانچ ٹیسٹ میچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان حالات میں کھیلنے پرانتخاب دو دیگر وکٹ کیپرز کے درمیان ہوگا۔مانا جا رہا ہے کہ بھرت کے تجربے اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں انگلینڈ سیریز میں وکٹ کیپر کا کردار مل سکتا ہے۔ بھرت ایک ماہر وکٹ کیپر ہیں اور اسپن بولنگ کے دوران ان کے پاس اسٹمپ کرنے کی صلاحیت ہے۔