کچنگ (ملائیشیا) 20 جنوری (یو این آئی) کپتان لکی پیٹی (19)، للیان اُدے (18) رنز کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نائیجیریا کی خواتین ٹیم نے پیر کو بارش سے روکے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو انڈر- 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت ریکارڈ کرائی۔ آج یہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نائیجیرین ٹیم نے کپتان لکی پیٹی (19)، للیان اُدے (18) رن کی بدولت بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں چھ وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔
نائجیریا کے چھ بلے بازوں کے اسکور دوہرے اعداد و شمار سے نیچے رہے۔ نائجیریا کے 65 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ نے پہلی ہی گیند پر اوپنر کیٹ ارون کے رن آؤٹ ہونے سے آغاز کیا۔ اس کے بعد دوسری اوپننگ بلے باز ایما میکلوڈ تیسرے اوور میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یوسین پیس کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ درمیانی اوورز میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں اور 11 اوورز کے اختتام پر اس کا اسکور پانچ وکٹوں پر 49 رنز تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے انیکا ٹوڈ (19)، واکلین (18) اور ایو وولینڈ (14) نے اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ کو آخری دو اوورز میں 17 رنز درکار تھے۔ نیوزی لینڈ نے 12ویں اوور میں کپتان تاش واکلن کے چوکوں کی مدد سے آٹھ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں نو رنز درکار تھے۔ نائیجیریا کے اودے نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو صرف چھ رنز بنانے کی اجازت دی اور میچ دو رنز سے جیت لیا۔