آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو اَن کیپڈ کھلاڑیوں کو کیا شامل

0
2

پرتھ، 10 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف 22 نومبر سے شروع ہونے والے بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی 13 رکنی ٹیم میں دو ان کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔سلیکٹرز نے کپتانی کی ذمہ داری پیٹ کمنز کو دی ہے۔ انڈیا اے کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے والے ناتھن میکسوینی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ عثمان خواجہ کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ فاسٹ بالنگ کی ذمہ داری پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور جوس ہیزل ووڈ پر ہوگی۔
مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چئیرمین آف سلیکشن جارج بیلی نے ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ناتھن نے گھریلو کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شیفیلڈ شیلڈ میں جوش کی فارم شاندار رہی‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ متوازن ٹیم ہمیں وہ لچک دیتی ہے جس کی ہمیں ایک دلچسپ سیریز کے لیے ضرورت ہے۔
ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم اس طرح ہے:- پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچ مارش، نیتھن میکسوینی، اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک۔