میلبورن، 17 جنوری (یو این آئی) آسٹریلین اوپن 2024 کے چوتھے دن روس کی 16 سالہ ٹینس کھلاڑی میرا اینڈریوا نے دوسرے راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے چھٹی سیڈ اونس جبیور کو سیدھے سیٹوں میں ہرادیا، وہیں یو ایس اوپن چمپئن کوکو گوف ہموطن کیرولینا ڈولے ہائڈ کو ہراکر تیسرے دور میں داخل ہوگئیں۔میلبورن پارک میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہیں اینڈریوا نے تین بار کی گرینڈ سلیم رنر اپ کو صرف 54 منٹ میں 6-0، 6-2 سے شکست دی۔ اینڈریوا پہلی بار آسٹریلین اوپن میں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال اپنا گرینڈ سلیم ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پہلی بار دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل کسی کھلاڑی کو شکست دی ہے۔اینڈریوا نے کہا، ’’میچ سے پہلے میں واقعی گھبراہٹ کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں واقعی اونس سے متاثر ہوں، جس طرح وہ کھیلتی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر کھیلنا شروع کرنے سے پہلے میں ہمیشہ ان کے میچ دیکھتی تھی اور اب مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ہے۔‘‘اینڈریوا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ’’میچ سے پہلے اصل میں میں گھبرائی ہوئی تھی۔‘‘انہوں نے کہا میں اصل میں اونس سے متاثر وں، جس طرح سے وہ کھیلتی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر کھیلنا شروع کرنے سے پہلے میں ہمیشہ ان کے میچ دیکھتی تھی اور اب مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔