ساگر میں گیہوں اور پیاز کی فصلوں کے درمیان لگی تھی افیون، کارروائی کرکے 740 پودے ضبط

0
6

ساگر، 30 مارچ (ہ س)۔ ساگر کی جیسی نگر پولیس نے افیون کی کھیتی پکڑی ہے۔ ملزمان نے پیاز اور گیہوں کی فصلوں کے درمیان افیون کی کاشت کی تھی۔ پولیس نے کھیتوں میں چھاپہ مار کر افیون کے 740 پودے ضبط کر لئے۔ اس معاملے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ جیسی نگر تھانہ علاقہ کے گاوں منکیائی میں چرن لال کاچھی کے کھیتوں میں افیون کے پودے لگے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کارروائی کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ مخبر کی اطلاع کے مطابق ٹیم کارروائی کے لیے روانہ ہوئی اور کھیت میں چھاپہ مارا۔ گاوں منکیائی میں چرن لال کاچھی کے کھیت میں گیہوں اور پیاز کی کھیتی کی گئی ہے۔ دونوں کھیتوں کے درمیان میں 740 سبز پودے لگے ہوئے تھے۔ افیون برآمد ہونے پر پولیس نے اسے ضبط کر لیا۔
کارروائی میں پولیس ٹیم نے فارم سے افیون کے 740 پودے ضبط کیے جن کا وزن 53 کلو 700 گرام ہے جس کی مالیت تقریباً 1.10 لاکھ روپے ہے۔ ضبط شدہ افیون کو جیسی نگر پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ جہاں ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ راحت گڑھ تھانہ انچارج سندیپ تومر نے بتایا کہ افیون کی کاشت کرنے والے کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔