ہاکی انڈیا نے ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کیا

0
3

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے پیر کو یورپی دورے کے لیے 22 رکنی جونیئر خواتین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ڈفینڈرجیوتی سنگھ کو 21 سے 29 مئی تک ہونے والے یورپ ٹور کے لیے ہندوستان کی 22 رکنی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کا کپتان اور مڈفیلڈر ساکشی رانا کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم بیلجیئم، جرمنی اور نیدرلینڈ کے دو کلبوں بریڈیس ہاکی ویرینجنگ پش اور اورنج روڈ کے خلاف چھ میچ کھیلے گی۔ٹیم کی کپتان جیوتی نے کہا کہ ٹیم میں اچھا تال میل ہے۔ ہم سب ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہر کوئی ہنر مند اور باصلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنا سیکھنے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ہندوستانی ٹیم 21 مئی کو بریڈیس ہاکی ویرینجنگ پش کے خلاف پہلا میچ اور 22 مئی کو بریڈا میں ہی بیلجیئم کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد 24 مئی کو بیلجیئم میں میزبان سے مقابلہ ہوگا۔ جرمنی کے ساتھ 26 مئی کو بریڈا میں اور 27 مئی کو جرمنی میں کھیلنا ہے۔ اس کے بعد آخری میچ 29 مئی کو بریڈا میں اورنج روڈ کے خلاف ہوگا۔
گول کیپر: ادیتی ماہیشوری، ندھی:ڈیفنڈرز: جیوتی سنگھ (کپتان)، لالتھنٹلوانگی، انجلی باروا، پوجا ساہو، ممیتا اورم، نیرو کلو۔مڈ فیلڈرز: کے سونیا دیوی، رجنی کرکیتا، پرینکا یادو، کے شیلیما چانو، ساکشی رانا (نائب کپتان)، انیشا ساہو، سپریا کجر۔فارورڈ: بنیما دھن، حنا بانو، لالریمپوئی، ایشیکا، سنجنا ہورو، سونم، کنیکا سیواچ۔