جوکووچ 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے

0
5

میلبورن، 23 جنوری (یو این آئی) نوواک جوکووچ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میراتھن مقابلے میں ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔سربیا کے ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 7-6، 4-6، 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ انہوں نے تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 12ویں سیڈ فرٹس کو شکست دی۔ وہ میلبورن پارک میں تمام دس سیمی فائنل اور فائنل میچ جیت چکے ہیں۔وہ 48ویں مرتبہ گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چوتھی سیڈ یانک سنر یا پانچویں سیڈ آندرے روبلیو سے ہوگا۔ جوکووچ نے اب تک ایک کے علاوہ تمام میچوں میں فرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔
وہیں امریکہ کی چوتھی سیڈ کوکو گاف نے منگل کو یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو 7-6، 6-7، 6-2 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔سروس پر اور اپنے فورہینڈ سے جدوجہد کرنے کے باوجود گاف نے دو سیٹ پوائنٹ بچائے اور ابتدائی سیٹ میں 1-5 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے تین گھنٹے، آٹھ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جیت درج کی۔سیمی فائنل میں کوکو گاف کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ایرینا سبالینکا اور نویں سیڈ باربرا کریسکووا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔