آرتی نے پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا

0
4

پونے، 3 فروری (یو این آئی) ابھرتی ہوئی ہندوستانی شٹلر آرتی پاٹل نے 20 سے 25 فروری تک تھائی لینڈ میں ہونے والی آئندہ بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ 2024 میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔کولہاپور کی 23 سالہ رہائشی فی الحال خواتین کے سنگلز (کھڑے/اوپر کے اعضاء کی خرابی) ایس یو 5 عالمی درجہ بندی میں 13ویں نمبر پر ہے۔ کھیلو انڈیا کی گولڈ میڈلسٹ آرتی نے 2017 کے ایشین یوتھ پیرا گیمز میں مکسڈ ڈبلز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس نے مختلف بین الاقوامی پیرا بیڈمنٹن مقابلوں میں خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں سات کانسہ کے تمغے حاصل کیے ہیں۔آرتی نے اس سے قبل 2019 میں بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔